حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پولیس کی بڑی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے تین کارندے گرفتار، اسلحہ موٹر سائیکل اور دو کلو 170 گرام چرس برآمد، انچارج نسیم نگر پولیس پوسٹ۔ سکندر مصطفی نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ دوران چیکنگ عبداللہ شاپنگ سینٹر کے قریب موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے تین کارندوں عبدالرحمن، شفقت اور وسیم کو اسلحہ، موٹر سائیکل اور بھاری مقدار میں چرس کے ساتھ گرفتار کرلیا۔ ملزمان کا تعلق ضلع لاڑکانہ سے ہے۔ پولیس کے مطابق عبدالرحمن ولد اسحاق قریشی سکنہ رتو ڈیرو لاڑکانہ سے ایک ٹی ٹی، شفقت عبدالعزیز قریشی سکنہ رتو ڈیرو سے ایک کلو 90 گرام چرس جبکہ وسیم ولد عبدالجبار سے ایک کلو 80گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے اور مزید انکشاف متوقع ہیں۔