اسلام کو دہشتگردی کے ساتھ جوڑنے کی سازشیں ہورہی ہے

36

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجا محمدجواد کی زیرصدارت ضلعی مجلس شوریٰ کااجلاس ضلعی سیکرٹریٹ میں ہوا جس میں ضلع بھرکی تنظیمی کارکردگی کاجائزہ لے کرآئندہ کیلیے پلاننگ کی گئی،اجلاس میںبجٹ 2019-20ء کی منظوری کے علاوہ نائب امیرضلع ظفرالحسن جوئیہ کو ناظم شعبہ امیدواران رکنیت مقررکیا گیا۔اس موقع پر حافظ محمدبلال احسن اورڈاکٹرمحمدایوب کی رکنیت کی منظوری دی گئی۔امیرضلع نے بتایا کہ 13اکتوبر کوالمرکز تحریک محنت واہ کینٹ میں ضلعی اجتماع ارکان وامیدواران منعقد ہوگا جس میں تمام ارکان کاتجدید حلف ہوگا۔اجلاس شوریٰ میں ضلعی سیکرٹری سیدامجدحسین شاہ ، نائب امرائے ضلع ظفرالحسن جوئیہ وچودھری عطا ربانی، صدر سیاسی کونسل شمس الرحمن سواتی سمیت اراکین شوری شریک ہوئے۔ اس موقع پربانی جماعت اسلامی سیدابوالاعلیٰ مودودیؒ کے یوم وفات کی مناسبت سے ان کی خدمات پرانہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کیلیے دعائے مغفرت کی گئی۔ برصغیرمیں اسلام کے خوبصورت چہرے پر جو گردو غبار چھا گیا تھا اور اسلام کو محض عبادات اور رسومات کا مذہب بنا دیا گیا تھااس وقت امام مودودیؒنے اسلام کی حقیقی روح کو پاک وہند کے عوام کے سامنے پیش کیا اور جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی ، سید مودودیؒ نے اپنے انقلابی لٹریچر کے ذریعے یہ پیغام دیا کہ اسلام امن ، حقیقی ترقی اور عدل اجتماعی کا ضامن ہے ۔ آج ایک بارپھراسلام کو دہشتگردی کے ساتھ جوڑنے کی سازشیں ہورہی ہے امت مسلمہ کو متحدہوکرعالمی شیطانوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔