جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی:طارق فاروق

62

لودھراں (وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،بلدیاتی انتخابات تیاری کیلیے امیدواروں کا تعین آئندہ ہفتہ مقامی اجتماعات میں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارقائم مقام امیر جماعت اسلامی لودہراں شہر طارق فاروق نے پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز و ضلعی سیاسی کمیٹی کی ہدایات کے مطابق جماعت اسلامی لودہراں شہر میں بھی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتہ مقامی جماعت کے اجلاس میں امیدواران کا تعین کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیڈول کے مطابق جماعت اسلامی لودہراں شہر سے مکمل پینل بدیاتی انتخابات میں حصہ لے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نام نہاد’’ تبدیلی ‘‘ ’’نیا پاکستان‘‘ کے کھوکھلے نعروںکے نتائج دیکھ چکی ، پی پی اور ن لیگ کو بھی آزما چکی لہٰذا اب جماعت اسلامی کے سوا قوم کے پاس کوئی آپشن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں بلدیاتی انتخابات اور پھر عام انتخابات میں عوام ان شاء اللہ جماعت اسلامی کے امیدوار کو ووٹ دے گی۔