شیخ خالد تواب صدر ایف پی سی سی آئی کے صدرنامزدگی

277

ایس ایم منیر کاروباری شخصیت ہیں ،برادری میں شاندار خدمات رہی ہیں

تاجر برادری کیلئے خوش آئند ہے ،مسائل حل کر میں مدد ملے گیعبد الرحیم جانو

ایف پی سی سی آئیکے آئندہ ہونے والے انتخابات میں ایس ایم منیر سر پرست اعلیٰ یو نائیٹڈ بزنس گروپ یو جی بی کی جانب سے شیخ خالد تواب کو بطو ر صدر ایف پی سی سی آئیبرائے سال 2021کیلئے نامزد کرنے کے فیصلہ کر لیا گیا ۔ اس موقع پر خالد تواب نے کہا کہ وہ پہلے بھی تاجر و صنعتکاروں کے خدمت کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی وہ خدمت کرتے رہیں گے

، ملک بھر کے تاجروں اورصنعتکاروں نے خالد تواب کو نامزد کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہو ئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے لیے خالد تواب کی نامزدگی سے تاجروں صنعتکاروں کے مسائل حل کر میں مدد ملے گی اس موقع پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایف پی سی سی آئیکے سابق سینیئر نائب صدر عبد الرحیم جانو نے ایف پی سی سی آئیکے آئندہ ہونے والے انتخابات میں ایس ایم منیر سر پرست اعلیٰ یو نائیٹڈ بزنس گروپ یو جی بی کی جانب سے شیخ خالد تواب کو بطو ر صدر ایف پی سی سی آئیبرائے سال 2021کیلئے نامزد کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ۔

ایس ایم منیر ایک ممتاز کاروباری شخصیت ہیں جن کی کاروباری برادری میں شاندار خدمات رہی ہیں اور وہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلد کرتے رہتے ہیں اور مسائل کے حل کیلئے اپنی ہر ممکن کوشش کرتے ہیںاور فیڈریشن کی سطح پر تاجر طبقے کے تمام لوگوں کو ساتھ لے کر چلتے ہیں ۔ خالد تواب جو کہ کراچی میں موزمبق کے اعزا زی سفیر بھی ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ آپ بطور سینیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئیبھی اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔ تاجر برادری کے مسائل کو حل کرانے میں ان کا اہم کردار رہا ہے اور یہ تاجر برادری میں ایک نمایاں اہمیت کے حامل ہیں ۔

وہ اس کے ساتھ ساتھ کاروباری لحاظ سے بھی ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں اور ہم امید رکھتے ہیں کہ جب وہ ایف پی سی سی آئیکے صدر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے تو FPCCIکو ایک اعلیٰ مقام پر لے جائیں گے اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔