حیدر آباد،پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے ،17 ملزمان گرفتار

53

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد میں پولیس کی جانب سے مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائی، پولیس مقابلے، 17 ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا، 8 ملزمان کو جیل روانہ کردیا گیا، سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 9 کی عدالت نے بلدیہ تھانے کے مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی حالات میں گرفتار ہونے والے ملزم خالد لدو ولد عبدالکریم گہلوکو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ملزمان کو دو روز قبل زخمی حالت میں پستول سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان نظام گھیلو، گلزار سولنگی فرار ہوگئے تھے۔ دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 5 اسداللہ میمن نے 1420 گرام افیم، چرس اور موٹر سائیکل رکھنے کے دو الگ الگ مقدمات میں ملوث ملزم عبداللطیف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ ملزم نے دوران تفتیش خود کو موٹر سائیکل لفٹر گینگ کا سرغنہ ظاہر کیا اور مزید 12 موٹر سائیکلیں چھیننے اور چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 8 عبدالمیمن کی عدالت نے غیرقانونی پستول رکھنے میں مقدمے میں واحد بخش سنگراسی سکنہ کوسائٹ ایریا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم سنایا، سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 10 کی عدالت نے پولیس مقابلے میں گرفتار ملزم شاہد ولد شوفی ف چانڈیو سکنہ کوٹری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے تھے، پولیس نے شراب، چرس، مضر صحت مین پوری فرروخت کرنے والے مختلف تھانوں سے حراست میں لیے گئے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن سے بھاری تعداد میں تیار مین پوری برآمد ہوئی، جن میں چار کو جیل بھیج دیا گیا۔