حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے مذہبی وسماجی رہنما محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں کہاکہ صدر‘وزیر اعظم کو عوامی مسائل سے کوئی غرض نہیں مہنگائی کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ اور ڈیڈیکشن بلز کی بھر مار ہے، حیسکو کے نااہل اور راشی افسران نے عوام کا جنیا دوبھر کرکے ذہنی مریض بنادیا ہے، عوام پریشان حال ہیں، مگر حکومت چین کی نیند سورہی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ آٹھ سے دس گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔