کیا گلوبل وارمنگ سے پاکستان کو کوئی خطرہ ہے؟

329

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا میں ہونے والی گلوبل وارمنگ سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں زرتاج نے بتایا کہ گلوبل وارمنگ میں پاکستان کا کوئی بھی حصہ موجود نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کا آنا، اچانک بارش آنا یہ سب بہت تیزی سے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہورہا ہے۔

زرتاج گل نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی میں دنیا میں ساتویں نمبر پر آگیا ہے۔

صنعت کاروں کے حوالے سے انہوں کہا کہ ملکی معشیت میں صنعت کاروں کا بہت بڑا کردار ہے۔ میں ان کے ہر مطالبے کے لیے آواز اٹھاؤں گی۔

گلوبل وارمنگ کیا ہے؟

انسانی تجربات کے باعث قدرتی ماحول میں ہونے والی تبدیلیوں کو گلوبل وارمنگ کہا جاتا ہے۔ پاکستان میں اور دیگر کئی ممالک میں کوئلے کو توانائی حاصل کرنے کے لیے جلایا جاتا ہے جو کہ گلوبل وارمنگ اور دیگر ماحولیاتی مسائل کو جنم دیتی ہے۔

ان ماحولیاتی تبدیلیوں سے انسان کو سیلاب اور زلزلے سمیت کئی قسم کے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔