محکمہ ریونیو میرپور خاص کی کرپشن کیخلاف حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج

55

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) میرپورخاص کے گلبرک ٹائون کے رہائشی امان اللہ سومرو نے محکمہ ریونیو کی کرپشن کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میرپور خاص کے ریونیو آفس میں سب رجسٹرار نہ دینے پر غریب لوگوں کو پریشان کررہا ہے اور کرپٹ اسسٹنٹ کمشنر، مختار کار، سب رجسٹرار عوام کو لوٹ کر کروڑوں روپے کما رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ افسران کی رشوت کیخلاف نوٹس لے کر احتساب کیا جائے۔