میر پورآزاد کشمیر پھر زلزلے سے لرز اُٹھا

71

میرپور (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر پھر سے زلزلے سے لرز اٹھا۔ میرپور اور دیگر شہروں جمعہ کی شام کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ این ڈی ایم اے نے منگل کے روز آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس کی پیش گوئی کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میر اوردیگر میں جمعہ کی شام کو پھر سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ خوفزدہ حالت میں گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ دوسری جانب این ڈی ایم اے نے زلزلے کے بعد ہونیوالی اموات اور نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے بعد ہونیوالی اموات کی تعداد 39ہو گئی ہے جبکہ زلزلے میں زخمی ہونیوالے افراد کی تعداد732 ہے۔ترجمان کے مطابق زلزلے سے 454 گھروں کو نقصان پہنچا ہے ،135 گھروں کو شدید نقصان جبکہ 319 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے،زلزلے کے باعث چار پلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ترجمان کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 719ٹینٹس اور 2100 کمبل تقسیم کیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 2000 راشن کے پیکٹ تقسیم کیے ہیں ،چار ڈاکٹرز اور پانچ پیرا میڈیکل سٹاف کو پولی کلینک میں سٹینڈ بائے رکھا گیا جبکہ پولی کلینک پمز اور سی ڈی اے ہسپتال میں 100بیڈز کا انتظام کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے کی ہدایت پر ا?ٹھ ریسکیو ٹیم زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ پی ڈی ایم اے نے 20ایمبولینسز چھ ریسکیو وہیکل اور 120ریسکیورز فراہم کئے ہیں۔
آزاد کشمیر زلزلہ