میرپور(صباح نیوز)زلزلے سے متاثر میرپور اور گردونواح میں شدید بارش کے باعث امدادی کاموں میں سخت مشکلا ت کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث مدینہ ٹاون اور چترپڑی کے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ، جنیال میں زلزلہ متاثرین کو ٹینٹ اور صاف پانی کی قلت کا سامنا ہے۔دوسری جانب ڈی جی ایم ڈی اے کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کا آغاز کردیا ہے پہلے مرحلے میں 25سے30 دیہاتوں میں صاف پانی فراہم کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ4 روز قبل میرپور اور گردونواح میں 5.8شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے نتیجے میں 69افراد جاں بحق جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔بعد ازاں آنے والے آفٹر شاکس کے باعث 70 سے زایدافراد زخمی اور متعدد مکانات تباہ ہوئے تھے۔