مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورس کے افسر کی خودکشی

60

سری نگر(آن لائن) شدید ذہنی دبائو اور خوف کے شکار قابض بھارتی سیکورٹی فورس کے ایک افسر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انڈیا تبت بارڈر پولیس کے اے ایس آئی جسونت سنگھ نے ڈیوٹی کے دوران اپنی سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج میں ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی اور معمولی جھگڑے پر ساتھی اہلکاروں کو قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔