حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی حیدر آباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی و ڈسٹرکٹ صدر شعیب جعفری و دیگر اراکین کمیٹی نے حیدر آباد ڈسٹرکٹ پی ایس پی کے سینئر نائب صدر فہیم آرائیں سے ان کے ماموں اور پی ایس پی حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مرزا جنید بیگ سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے لیے بلند درجات کی دُعا اور لواحقین کے لیے صبرو جمیل کی دُعا کی ہے۔