اہل بیت کبھی دنیا اور اقتدار کے طالب نہیں ہوئے، ڈاکٹر مجیب اللہ

40

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر مجیب اللہ منصوری نے شہادت حسینؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اللہ کے راستے میں شہید ہوجائیں وہ حقیقت میں زندہ ہیں۔ دو گھرانے اللہ کو بہت پسند ہیں، حضرت ابراہیم نے حضرت حاجرہ اور حضرت اسماعیل کو مکے میں لابسایا تھا یہیں سے مکہ شہر وجود میں آیا۔ کچھ نادانوں کا خیال ہے کہ حضرت حسینؓ نے بغاوت کی یہ نادانی و جہالت کی انتہا ہے، حقیقت میں حضرت حسینؓ نے تو اپنا فرض ادا کیا اور یہ بات اسے سمجھ میں آئے گی جسے خلافت وملوکیت کا فرق معلوم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں جماعت اسلامی لطیف آباد کے زیر اہتمام رحمانی مسجد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل بیت کبھی بھی دنیا اور اقتدار کے طالب نہیں ہوئے بلکہ انہوں نے تو اسلام کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ اسلام میں اقتدار میراث نہیں کہ خاندان میں تقسیم ہو بلکہ ایک امانت ہے۔ یزید کی ولی عہدی اسلامی آئین اور خلافت کو ملوکیت میں بدلنے کی بنیادی وجہ ہے۔ اس سے حضرت حسینؓ نے برداشت نہیں کیا اور اس کے لیے بہت بڑی قربانی دی۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ حسینی کردار اپنایا اور صرف یزیدی کردار سے نفرت نہیں کی جائے بلکہ عملی طور پر یزید سے نفرت کی جائے۔