حیدرآباد:پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی،9 ملزمان گرفتار

65

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی جاری، پولیس نے مختلف علاقوں سے 9افراد کو حراست میں لے لیا ،تھانہ حسین آباد میں چھاپا مار کروائی کے دوران دفعہ 144کی خلاف ورزی کرکے دن کے اوقات میں ریتی سے بھرے ٹرک اور ٹرالی شہر میں داخل کرکے ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والے دو ملزمان شفیع اللہ پٹھان اور نیاز پٹھان کو ریتی سے بھرے ٹرک سمیت گرفتار کرکے ملزمان کو سول جج وجوڈیشنل مجسٹر یٹ نمبر8کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کی ذاتی مچلقوں پر دس دس ہزار روپے ضمانت منظور کرلی گئی، ٹنڈو جام پولیس نے الگ الگ کارروائی کرتے ہوئے ملزم صدام حسین کو دو چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد سول جج وجوڈیشنل مجسٹریٹ نمبر 7 کی عدالت میں پیش کیا جہاں سے ملزم کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ دوسری کارروائی میں راہو کی کے مقام پر پولیس نے شراب کے اڈے پر چھاپا ماکر 83 لیٹر کچی شراب اور غیر تیار شراب تحویل میں لیکر شراب ڈیلر لالو ملاح ولد بچایو ملاح کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی محبوب ملاح فرار ہوگیا ملزما ن کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سول جج وجوڈیشنل مجسٹر نمبر4نازیہ آبریجو نے ملزم کو جیل بھیج دیاحالی روڈ پولیس نے برکت بھائی ٹاؤن میں کارروائی کرکے 510مین پوری سمیت ملزم محمد ناصر ولد حبیب گدی سکنہ ماچھی گوٹھ کرکے گرفتار کرلیا جبکہ مکی شاہ پولیس نے شیدی قبرستان کے قریب سے ملزم محمد حنیف بلوچ ولد امین ولد کو85گرام چرس سمیت گرفتار کرکے سول جج کی عدالت میں پیش کیا عدالت نے جیل بھیج دیا سٹی پولیس نے کھوکھر محلہ سے دو چوری شدہ بیٹریو ں اور دو بوتل شراب سمیت ملز م کو گرفتار کرلیاہوسڑی پولیس نے رہزنی اور پولیس مقابلے میں مطلوب ملزم ممتاز ماچھی کو گرفتار کرکے عدالت میں ٖپیش کیا ہٹڑی پولیس نے روپوش ملزم شیر محمد کو گرفتار کرلیا۔