طیب رجب اردگان کو او آئی سی کا صدر مقرر کیا جائے، خالد قادری

63

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے مذہبی وسماجی رہنما خالد قادری نے کہا ہے کہ امریکا، اسرائیل اسلام اور پاکستان کے سب سے بڑے دشمن اور دہشت گرد ہیں جنہوںنے ایک ایک کرکے کئی اسلامی ممالک ارو ان کے سربراہان کو تباہ وبرباد کردیا اور مزید کئی اسلامی ممالک کے لیے نت نئی سازشیں کی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لطیف آباد یونٹ نمبر 11، حالی روڈ اور حسین آباد کے دورے میں عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔