جمعیت کے کارکن آزادی مارچ میں بھر پور حصہ لیں گے، ہدایت اللہ پیرزادہ

45

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) جمعیت طلبہ اسلام پاکستان کے کنوینر ہدایت اللہ پیرزادہ، مرکزی معاونین محمد عثمان، غلام یاسین گھوٹو، آصف اللہ ودیگر نے جمعیت علما اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف شہید ودیگر کی بم دھماکے میں شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سفاک قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔ واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ آزادی مارچ کے ایام قریب آرہے ہیں، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، ہم حکومت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ جمعیت کے کارکن آزادی مارچ میں بھر پور حصہ لیں گے۔ اکتوبر میں پوری قوت کے ساتھ اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔ انہوں نے مولانا حنیف شہید ودیگر کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔