بجلی کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے ،میاں اجمل حسین

33

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی 115کے امیرمیاںاجمل حسین بدر ایڈووکیٹ اورجنرل سیکرٹری یوسف گل پراچہ نے بجلی کی قیمتوںمیں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران طبقہ اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے عوام پر کسی نہ کسی بہانے بوجھ ڈال رہاہے،گزشتہ ماہ بارہ سوبل کے صارفین کو آٹھ سے دس ہزارکابل بھیجاگیاجس پرغریب عوام نے اپنے بچوںکاپیٹ کاٹ کربجلی کے بل اداکیے اب ایک بارپھربجلی کے فی یونٹ میںایک روپیہ بیاسی پیسہ اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے غریب عوام اپنی ساری کمائی بجلی کے بلوں کی ادائیگی پرہی خرچ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو زندہ درگورکردیاہے ۔ رہنمائوں نے کہاکہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے مررہے ہیں، بیروزگاری عروج پر ہے،قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ایسے میں ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ حکومت عوام کوریلیف دینے اورمہنگائی ، بیروزگاری اورمعاشی بدحالی سے نجات دلانے کیلیے مثبت اقدامات کرتی لیکن موجودہ حکومت نے بھی ماضی کی حکومتوں کی پالیسی برقراررکھتے ہوئے آئی ایم ایف کے قرضوں کی ادائیگی کیلیے بجلی سمیت دیگر بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کاراستہ اختیارکیاہے جو افسوسناک ہے۔ اجمل حسین بدرنے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ معاشی بدحالی کا شکارعوام کی مشکلات میں اضافہ کاسبب بنے گا۔