الخدمت فائونڈیشن کے تحت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ڈینگی اسپرے

53

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)الخدمت فائونڈیشن اسلام آباد کے شعبہ صحت نے اسلام آبادمیں ڈینگی کنٹرول مہم شروع کر رکھی ہے جس کے تحت ڈینگی کنٹرول مہم کے ہزاروں پمفلٹس رہائشیوں میں تقسیم کیے گئے اور مختلف علاقوں میں ڈینگی اسپرے بھی کیا گیا ۔ اسلام آباد فائونڈیشن اسلام آباد کے صدر حامد اطہر ملک نے کہاہے کہ ڈینگی کی وبا کا اجتماعی کوششوں خاتمہ ممکن ہے۔ملک بھر میں ڈینگی وبائی شکل اختیار کر گیا ہے جس سے متاثرہ افراد کی اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اور ایک رپورٹ کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ حامد اطہر ملک نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن کے شعبہ صحت کے تحت رازی اسپتال اسلام آباد میں ڈینگی کے مریض کا CBC ٹیسٹ کیا جاتا ہے اور مریضوں کو ڈینگی کے علاج کی سہولیا ت مہیا کی جاتیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں جہاں بھی ڈینگی اسپرے کی ضرورت ہو گی وہاں اسپرے کروایا جائے گا۔