جانوروں کے حقوق کی بات کرنیوالوں کو کشمیر کا لہو نظر نہیں آتا ،حافظ طاہر مجید

60

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر مذاکرات سے نہیں جہاد سے ہی حل ہوگا، بھارت نے وادی کشمیر میں ظلم وجبر کی تمام حدود پار کر دی ہیں، جانوروں کے حقوق کی بات کرنیوالے عالمی اداروں کو2 ماہ سے مقبوضہ کشمیر کے محصور ایک کروڑ کشمیری کیوں نظر نہیں آتے، مغرب کو یہ دہرا معیار ختم کرنا ہوگا۔ اتحاد امت کے ذریعے ہی اسلام و مسلمان دشمن قوتوں کا مقابلہ اور ان کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔ کشمیر کے مظلوم مسلمان اللہ کے بعد پاکستان کو ہی نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔ پاکستان سے ان کی محبت کااندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے شہدا کی میتوں کو پاکستانی پرچم میں لپیٹتے ہیں۔ اس لیے ان کو بھارت کے ظلم و جبر سے نجات دلانا ہم پر فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار نہوں نے گاجاموری سیری زونز کا دورے کے موقع پر 13اکتوبر2019ء کو کشمیر مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے ذمے دا ران سے خصوصی ملاقاتوں اور کشمیر مارچ کی بھرپور تیاریاں کرنے زیادہ سے زیادہ افراد تک دعوت اور مارچ شرکت کے حوالے سے ولیج محمد علی نظامانی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ شہدا و کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی،کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوکر رہے گا۔اس موقع پر حماعت اسلامی گاجاموری کے امیر حافظ سعید احمد، قیم رمضان نظامانی ،جعفر نظامانی ،ضلع حیدرآباد کے نائب قیم باقر نظامانی ،جماعت اسلامی زون سیری کے جنرل سیکرٹری مرزانعیم مغل ،نائب امیرمحمد ارشاد نے شرکت کی ۔علاوہ ازیں امیر ضلع حافظ طاہر مجید نے مرکزی سندھی میڈیا کہ انچارج نعیم مغل سے ان کی دادی کے انتقال پر ان کی رہائشگاہ سیر مغل محلہ پہنچ تعزیت کی۔
حافظ طاہرمجید