?انگ ?انگ م?? ز?ورات ?? نمائش،38 ق?راط ?ا ?ولمب?ن سبز زمرد توج? ?ا مر?ز

364

ہانگ کانگ میں زیورات کی نمائش لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہانگ کانگ کے نیلام گھر میں منعقدہ نمائش میں کرسٹل ‘ ہیرے ‘ ہیرے کے ہار ‘ انگھوٹیاں اور بُندے تمام ایک سے بڑھ کر ایک اور دلفریب تھے خاص طور پر 38قیراط کا کولمبین سبز زمرد لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

لوگوں کی بڑی تعداد اس زمرد کو دیکھنے کے لئے نیلام گھر کا رخ کررہی ہے نمائش میں شریک شرکاءکا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں یہ اپنی نوعیت کی منفرد نمائش ہے اور اس میں قیمتی اور نادر جواہرات ایک ہی چھت تلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔