واسا ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، اعجاز حسین

40

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین کے آرگنائزر اعجاز حسین، جنرل سیکرٹری عبدالقیوم بھٹی، عطر خان چانگ، نیاز حسین چانڈیو، حاجی نسیم اور عبدالحمید نے اپنے اخباری بیان میں ایچ ڈی اے کے شعبہ واسا کے ریگولر ملازمین کی 5 ماہ کی تنخواہیں، پنشن اور ورک چارج ملازمین کی 8 ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایچ ڈی اے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد ان ملازمین کو تنخواہیں، پنشن کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایچ ڈی اے کے افسران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے شعبہ واسا کے ملازمین مسلسل کئی سال سے شدید مالی بحران میں مبتلا ہیں جبکہ بار بار توجہ دلانے کے باوجود شعبہ واسا کے ملازمین کی تنخواہیں، پنشن کا مسئلہ جوں کا توں ہے، جس کی وجہ سے ملازمین کی بڑی تعداد مالی بحران میں مبتلا ہے اور اگر اب بھی ان کو تنخواہیں، پنشن کی ادائیگی نہ کی گئی تو ایچ ڈی اے شعبہ واسا کے ملازمین احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے، اس کے باوجود بھی ایچ ڈی اے انتظامیہ نے ان مسائل کو حل کرنے کی طرف توجہ نہ دی تو مجبوراً حیدر آباد کی واٹر سپلائی اور سیوریج کے نظام کو بند کردیا جائیگا، جس کی تمام تر ذمے داری ایچ ڈی اے انتظامیہ اور حکومت سندھ پر عائد ہوگی۔