?راچ?: مل?ر 15 ?? قر?ب ?و?ل پر فائرنگ، 3 افراد ?لا?

222

کراچی کے علاقے ملیر 15 کے قریب ایک ہوٹل پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملیر 15 کے قریب نا معلوم افراد نے اچانک ایک ہوٹل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا تھا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تینوں افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں ہوٹل کا مالک، اس کا بیٹا اور بھائی شامل ہیں۔  مقتول خیبر ہوٹل کے نام سے ملیر 15 کے قریب ہوٹل چلاتا تھا۔   پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرشواہد اکٹھے کرنے شروع کردئے ہیں۔