انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کیخلاف آرڈنینس جاری کیا جائے، عبدالوحید انقلابی

47

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ شہری حقوق کونسل کے صدر عبدالوحید انقلابی ملک وزیر اعلی دربار، محمد علی ناغڑ، اللہ وسایو گوپانگ، کاشف قریشی، سلیم چھیپا، آفتاب قمر نے ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ نے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کیخلاف آرڈنینس جاری کرکے معصوم لوگوں کی زندگی سے کھلواڑ کرنے والے ظالموں کو مین پوری، گٹکا فروخت کرنے سے روک کر احسن اقدام کیا لیکن پابندی کے باوجود اس گھناؤنے کاروبار کو خفیہ طریقے سے چلایا جارہا ہے۔