مہذب اور کامیاب معاشروں میں استاد کو نمایاں مقام حاصل ہے

79

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے ناظم امتحانات ڈاکٹر مسرور احمد زئی نے کہاکہ دنیا کے مہذب اور کامیاب معاشروں میں استاد کو نمایاں مقام حاصل ہے کیونکہ تعمیر معاشرہ میں استاد کا کلیدی کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گورنمنٹ ڈگری کالج اینڈ پوسٹ گریجویٹ سینٹر لطیف آباد میں ورلڈ ٹیچرز ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ نسل انسانی کی تربیت کا جو فریضہ انجام دے رہے ہیں، اس میں اساتذہ کی کوتاہی اور غفلت کا خمازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑتا ہے، لہذا جو لوگ شعبہ تدریس سے وابستہ ہیں، وہاں کی اہمیت کو اچھی طرح سمجھیں سیمینار سے ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ارشد حبیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اچھا معلم علم وعمل اور قول وفعل کی دوری کو ختم کرتا ہے، جس سے مثبت معاشرے تشکیل پاتے ہیں۔ اس موقع پر ممتاز شاعر پروفیسر عابد نقوی گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسل پروفیسر عبدالنعیم خان ، ڈاکٹر جاوید عباسی، پروفیسر ریحان جعفری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔