سندھ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال لیں گے، عبدالمنان صدیقی

63

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی حیدرآباد کے سینئر رہنما عبدالمنان صدیقی نے کہا کہ لسانی تنظیم ایم کیو ایم کرسی بچانے کے خاطر پی ٹی آئی کی جانب سے سندھ اسمبلی میں سندھ کو تقسیم کرنے کا بل پیش کرنے کے ناپاک ارادے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے بہادر عوام چاہے وہ سندھی بولنے والے ہوں یا اردو بولنے والے، سندھ دھرتی کی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتے ہیں، وہ ان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال لیں گے۔