۔64دن سے محصورکشمیریوں کی زندگی موت سے بدتربنادی گئی،راجا جواد

73

 

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجا محمدجواد نے کہاہے کہ 64دن سے محصورکشمیری عوام کی زندگی موت سے بدتربنادی گئی وزیراعظم مظلوموں کی عملی امداد کے بجائے بھارت کی زبان بول رہے ہیں ،حکمران اپنے عالمی آقائوں کوخوش کرنے کے بجائے مظلوم کشمیر ی عوام کی عملی مددکریں ریاست اپنی ذمے داریاں پوری کرے پوری قوم یک آوازہے کہ نریندرموذی جیسے درندے کا منہ توڑنے کیلیے عملی اقدام ناگزیرہے۔مقبوضہ وادی میں ظلم کا شکار بہنیں ، بیٹیاں ،مائیں اوربچے پکاررہے ہیں لیکن حکمران بند کمروں میں اجلاسوں تک محدودہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اجتماع میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا ۔راجا محمدجواد نے کہاکہ اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیرمیں محصورفاقوں سے مرنے والے بچوں ، مردوخواتین کی قاتل ہیں ۔جنگ زدہ علاقوں میں خوراک اورامداد پہنچاناعالمی اداروں اور تنظیموں کی ذمہ داری ہے محض مسلمان ہونے کی وجہ سے اقوام متحدہ کشمیری عوام کی مددکے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے جو انسانیت کے ساتھ بدترین دشمنی ہے۔