اکنامک زون سے بلوچستان میں سرمایہ کاری بڑھے گی‘ جام کمال

63

کوئٹہ( نمائندہ جسارت ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبے میں اسپشل اکنامک زونز کے قیام سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی اور صوبے کی معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپیشل اکنامک زونز اتھارٹی کے چھٹے جائزہ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کو سیکرٹری صنعت غلام علی بلوچ نے بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زون کے قیام سے صوبے میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہونگے اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زونز کے لیے درکار توانائی کے حصول کے لیے رینیو ایبل انرجی کو بھی بروئے کار لایا جائے گا، اس ضمن میں اراضی مختص کرنے اور اس سے متعلق دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسپیشل اکنامک زونز کے قیام کا مقصد صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، سی پیک کی صورت میں صوبے کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ کرتے ہوئے صوبہ خودکفالت کی جانب گامزن ہوگا۔
جام کمال