انسٹاگرام کا زبردست فیچرآگیا

302

تصاویر شیئرنگ کی سب سے مقبول ایپ انسٹاگرام نے زبردست نیا فیچر متعارف کرادیا۔

یوٹیوب اور ٹوئٹر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انسٹاگرام نے بھی صارفین کو “ڈارک موڈ” کی سہولت فراہم کردی، رات میں یا کم روشنی میں انسٹاگرام کا ڈارک موڈ صارفین  کے لیے کارگر ثابت ہوگا۔

ابتدائی طور پرڈارک مو ڈ کی سہولت آئی او ایس 13 اور اینڈرائڈ10 ڈیوائسز پر  انسٹاگرام کے اپ ڈیٹ ورژن میں فراہم کی گئی ہے جب کہ یہ فیچر ان اینڈرائڈ 9 فونز کے لیے بھی قابل استعمال ہوگا جس میں ڈارک موڈ کی سہولت موجود ہو۔

ڈارک موڈ میں انسٹاگرام کا بیک گراؤنڈ سیاہ  اور ٹیکسٹ سفید ہوجاتا ہے جس سے ایپ کا انٹرفیس بالکل تبدیل نظر آتا ہے۔