بھارت نے کشمیر کی وادی کو قید خانے میں تبدیل کررکھا ہے، حافظ عبدالواحد

33

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) جے یو آئی س کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا، مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر مولانا حافظ عبدالواحد خان سواتی، حافظ ارمان چوہان، سعد اللہ خان، قاری ابراہیم قریشی، مولانا محمد اشر بنوری، مولانا محمد احمد مدنی، قاری عتیق الرحمن قریشی، حافظ عبدالوحید مغل، مولانا اسلم قریشی، حافظ وقاص ہاشمی، مولانا عبداللطیف قریشی نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ 68 دنوں سے پورے مقبوضہ کشمیر کی وادی کو قید خانے میں تبدیل اور 80 لاکھ افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے، جس کی وجہ سے کشمیری عوام ہر قسم کی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم اس صورتحال میں بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مجرمانہ حرکتوں سے باز رہ سکے۔ پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔