روز روز احتجاجوں سے دنیا میں ملکی وقار مجروح ہورہا ہے، عبدالخالق کھوسو

49

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سلاوٹ پاڑہ حیدرآباد کے رہائشی ٹھیکیدار عبدالخالق کھوسو نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی حکومت کیخلاف جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اعلان کردہ مارچ کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ عبدالخالق نے کہا کہ ملک میں روز روز احتجاجوں کی وجہ سے دنیا میں ہمارے ملک کا وقار مجروح ہورہا ہے جبکہ ملکی معیشت کو نقصان ہورہا ہے۔ علما کرام لوگوں میں دین کے حوالے سے شعور پیدا کریں تاکہ ملک میں امن وبھائی چارے کو فروغ حاصل ہو۔