مارچ کو روکا گیا تو پورا ملک جام کردیں گے، حافظ حسین احمد

62

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے قافلوں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو پھر ہر جگہ دھرنا ہوگا اور پورا ملک جام کردیں گے، ہم اپنی کشتیاں جلا کر میدان میں نکلے ہیں، اسمبلیوں سے استعفیٰ ہم نہیں حکومت کو دینا ہوگا ، حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے دھاندلی زدہ حکمرانوں کو اب جانا ہوگا،حکومتی ترجمان شہباز شریف کی تعریفیں کرکے اس کونواز شریف کا برادر یوسف بنانے چاہتے ہیں،جے یو آئی سے مذاکرات کے لیے وفاقی وزیر
مذہبی امور نورالحق قادری کی قیادت میں بنائی گئی کمیٹی پر عمران نیازی نے یوٹرن لیتے ہوئے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے ، ہمیں یہ لوگ کہتے رہے کہ ہم مذہبی کارڈ استعمال کررہے ہیں مگر انہوں نے تو پورا مذہبی امورہی استعمال کرلیا ہے۔ ہفتے کو اپنی رہائشگاہ جامع مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ آج حکومتی ترجمانوں کو شہباز شریف پر بڑا پیارا آرہا ہے ، فردوس عاشق اعوان ، فیاض الحسن چوہان سمیت دیگر حکومتی ترجمان شہباز شریف کی بڑی تعریفیںکررہے ہیں کل یہی لوگ کہتے تھے سب سے بڑا کرپٹ شہباز شریف ہے، حکومتی ترجمان شہباز شریف کو میاں نواز شریف کا برادر یوسف بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے ہم نے ملک بھر میں 15ملین مارچ کئے ہیں اب 27اکتوبر کو ہمارے قافلے اپنی منزل کی طرف روانہ ہوں گے ، ہمارا آزادی مارچ مکمل پرامن ہوگا کوئی پتا یا شیشہ نہیں ٹوٹے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجمان ٹی وی پر بیٹھ کر کہتے رہے کہ حکومت نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی ہے مگر عمران نیازی نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے یوٹرن لے لیا۔
حافظ حسین احمد