حیدرآباد(نمائندہ جسارت) کشمیر مارچ میں جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی جنرل سیکریٹری دردانہ صدیقی،ناظمہ سندھ تسنیم،غزالہ زاہد،مہناز خان نائبین صوبہ خواتین کی قیادت کرینگی۔ انھوں نے ناظمات، نگرانات و ذمہ داران خواتین کی ادارہ جات، اسکول کالجزاور گھر گھر ملاقاتوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ عظیم الشان کشمیرمارچ میں خواتین و بچوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی جبکہ ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد عامر بھی کشمیر مارچ کی قیادت کریں گے۔