جدوجہد آزادی میں ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں،عطیہ نثار

62

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ حلقہ خواتین کی ناظمہ عطیہ نثار نے آج بروز اتوار حیدرآباد میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی زیر قیادت ہونے والے کشمیر مارچ میں خواتین سے بھر پور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ خواتین دو رکعت نفل حاجت کے ادا کرکے بارگاہ الٰہی میں اپنے مظلوم کشمیریوں کے اوپر مسلط کی گئی انسانیت سوز درندگی کے رفع کے لیے دعاکریں۔ ناظمہ صوبہ نے اپنے خصوصی پیغام میں مزید کہاکہ جدوجہد آزادی میں ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور تاحال کرفیو وبدترین ظلم کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوںنے ناظمات ‘ نگراں وذمہ داران خواتین کی ادارہ جات ‘ اسکول‘کالجز اور گھر گھر ملاقاتوں کوسراہاتے ہوئے کہاکہ امید ظاہر کی کہ عظیم الشان کشمیر مارچ میں خواتین وبچوں کی کثیر تعداد حکومت وقت کو باور کروادے گی کہ ہم امت مسلمہ جسد واحدہ ہیں اور کشمیر کی مدد کرنے میں کوئی دقیقہ برداشت نہیں کرنے کریں گے۔