کشمیر کی خاطر ہر حد تک جاسکتے ہیں، حافظ طاہر مجید

61

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں آج عظیم الشان کشمیر مارچ ہوگا۔اہل حیدرآباد آج ثابت کردیںگے کہ کشمیر ہمارے دلوں میں بستا ہے اور ہم اس کی خاطر ہر حد تک جاسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے ریلی کیمپوں میںتصویری نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ طاہر مجید نے کہا کہ جماعت اسلامی نے بھرپور مہم کے ذریعے کشمیر مارچ کا پیغام ہرگھر اور ہر فرد تک پہنچادیا ہے اور مسجد، محلہ، ویلج کونسل اور یونین کونسل کے سطح پر اجتماعات اور کارنر میٹینگزکی ہیں۔ حیدرآباد کے غیور عوام کشمیریوں سے اظہا ر یکجہتی کے لیے کشمیر مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے اور پوری دنیا کو کشمیر یوں کی پشتبانی کا پیغام دیں گے۔اس وقت کشمیر میں کئی ہفتوں سے مکمل کرفیو ہے، بھارتی فوج گھروں میں چھاپے مار کر نوجوانوں کو گرفتار کررہی ہے اور عورتوں کی بے حرمتی بھی کی جارہی ہے۔ لاکھوں کشمیری مکمل محصور ہیں اور ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔کھانے پینے کی اشیاء￿ ختم ہوچکی ہیں،ٹیلیفون اور موبائل سے رابطہ مکمل طور پر بند ہے، اسکول،کالجز، دفاتر، بازار سمیت پوری شہری زندگی ختم ہوگئی ہے ان سب مظالم کے باوجود کشمیری عوام اپنے حق کے حصول کے لیے مزاحمت کرنے پر مجبور ہیں،اس نازک صورتحال میں ریاست کی ذمے داری ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لیے بھرپور اقدامات کرے۔ انھوں نے کہاکہ نوجوانوں میں بڑا جوش وخروش پایا جاتا ہے۔ مارچ کے سلسلے میں علمائے کرام، اساتذہ، طلبہ، ڈاکٹرز، انجینئرز،وکلا، سول سوسائٹی سمیت مختلف طبقہ فکر سے وابستہ افراد کو شرکت کی دعوت دی جاچکی ہے جس پر تمام لوگوں کی جانب سے تائید اور حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔انھوں نے بتایا کہ مارچ میں شہر کے بیشتر مقامات سے قافلوں اور جلوسوں کی صورت میں عوام شریک ہوں گے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے،کشمیر مارچ میں شرکت کے لیے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما?ں کی حیدرآباد میں آمد کے سلسلے جاری ہیں۔