آزادی کشمیر مارچ میں اقلیتی برادری و سول سوسائٹی کی شرکت

69

حیدرآباد ( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادکے زیراہتمام ہونے والے آزادی کشمیرمارچ میں اقلیتی برادری سمیت سول سوسائٹی ، دینی ،سیاسی جماعتوں ،سماجی تنظیموں ،تاجر یونینوں ،وکلا ،صحافی،طلبہ اورخواتین کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔مارچ میں پی ایس پی کے ڈویژنل صدرندیم قاضی ،شعیب جعفری،جمعیت علما اسلام (س) کے ضلعی امیر عبدالواحدسواتی،جنرل سیکرٹری حافظ ارمان چوہان،ملی مسلم لیگ کے خالدسیف اللہ، چمبرآف اسمال ٹریڈرزاینڈاسمال انڈسٹریزدولت رام لوہانہ اورعہدیداران ،انجمن تاجران سندھ حیدرآبادزون کے صدر راناغلام رسول ،انجمن ریشم بازار کے صدرطارق ،وقارآرائیں،تاجررہنمااسلم دیسوالی،محمودراجپوت،تنظیم اساتذہ کے ضلعی صدراسلم قریشی،پھلیلی کلب کے صدرجاویداخلاق ودیگرنے شرکت کی۔