پا? سر? لن?ا تجارت ?و مز?د وسعت د? جائ?، پ? ب? س?

383

          اسلام آباد: پاکستان بزنس کونسل نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا آزادانہ تجارت کے باہمی معاہدوں کے استعمال سے دو طرفہ تجارت کو 2 ارب 70 کروڑ ڈالر تک بڑھا سکتے ہیں ۔

جائزہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ آزادانہ تجارت کے معاہدوں کے باوجود پاکستان اور سری لنکا اس سے خاطر خواہ استفادہ حاصل نہیں کرسکے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کی باہمی تجارت کم رہی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت دونوں ممالک کی باہمی تجارت 380 ملین ڈالر ہے اور آزادانہ تجارت کے معاہدوں پر عمل درآمد کے ذریعے اس میں تقریباً چھ گنا اضافہ کیا جاسکتا ہے جس سے باہمی تجارت 2 ارب ستر کروڑ ڈالر تک بڑھائی جاسکتی ہے۔