وفاقی حکومت کی دھرنے سے نمٹنے کے لئے کوششیں تیز

79

جے یو آئی (ف) کی جا نب  سے 27 اکتوبر کا آزادی مارچ اور 31 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب دھرنے کا اعلان کرتے ہی  حکومتی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،وفاقی حکومت نے دھرنے سے نمٹنے کے لیے کوششیں  تیز کر دی ہیں ۔

وفاقی حکومت نے جے یوآئی( ف)  کےسربراہ  مولانافضل الرحمان کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے اتحادی جماعتوں کے ساتھ دھرنے سے نمٹنے کے لئے مشاورت شروع کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اتحادی جماعت مسلم لیگ( ق) نے حکومت کو  مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ  حکومت معاملہ فہمی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے، چودھری برادران نے کہا کہ  مولانافضل الرحمان سےمعاملات مذاکرات سےحل کرنےکاآپشن بھی رکھاجائے۔

چودھری شجاعت حسین نے کا کہنا تھا  کہ  موجودہ سیاسی صورتحال میں ملکی مفادمیں فیصلےکیےجائیں، انہوں نے حکومت کوآزادی مارچ سےدانشمندی سےنمٹنےکامشورہ دیا۔