حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایپکا اسداللہ درانی گروپ کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید منور علی شاہ نے اپنے سیکڑوں ساتھیوں سمیت گروپ کو الوداع کرتے ہوئے ایپکا سندھ کے صدر مراد علی چاچڑ کی قیادت میں بھرپور اعتماد کرتے ہوئے ایپکا میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر ایپکا سندھ کے صدر مراد علی چاچڑ نے کہا کہ ایپکا ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے۔ سندھ حکومت نے ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر اب تک کوئی عمل درآمد نہیں کیا۔ ٹائم اسکیل، کلاس چہارم کی ایگریڈیشن، تعلیمی انکریمنٹ کی بحالی، ڈیلی ویجز ملازمین کی منتقلی اور گروپ انشورنس کی ریٹائر ملازمین کو ادائیگی سمیت دیگر جائز مسائل حکومت فوری طور پر حل کرے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر کے ملازمین کو ایپکا میں ممبر شپ کرائیں اور ایپکا کی جاری انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ سید منور شاہ کی شمولیت کو ایپکا کے لیے مضبوطی سمجھتے ہیں۔ اس موقع پر سید منور شاہ نے کہا کہ مراد علی چاچڑ کی قیادت میں ملازمین کی جدوجہد کے مشن کو جاری رکھا۔