میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہےکہ شہر قائد کےمسائل سب کےسامنے ہیں،کراچی میں سیوریج ،ٹرانسپورٹ کے بعد بدقسمتی سے کتوں کابھی مسئلہ کھڑا ہوگیاہے۔
وسیم اختر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی (کےایم سی) کا دائرہ کار ہے،لیکن زیادہ تر چیزیں (کےڈی اے)کےحوالے کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے ڈی اے کو چیزیں حوالے کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، اگر آپ کو ڈسٹرکٹ سےکام لینا ہے تو ڈسٹرکٹ کو وسائل دینا ہوں گے۔
مئیر وسیم اختر نے مزید کہا کہ عباسی شہید،لانڈھی اورسرور شہید اسپتال میں کتے کےکاٹنےکی ویکسین موجود ہے، اگرکسی کو کتوں نے کاٹا ہے تو ان اسپتالوں میں جا کر فوری ویکسی نیشن کرواسکتے ہیں ۔
میئر کراچی نے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کے بارے میں کہا کہ اگرلیاقت علی خان کو شہید نہیں کیا جاتا تو آج اس ملک کا نظام خراب نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمت نہیں ہاری ہم اس ملک کودرست ٹریک پرلانے کیلیے کوشش کررہے ہیں۔