چترال کی دلکش وادیوں میں شاہی جوڑے کی سیر

921

برطانوی شاہی جوڑا  شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن ان دنوں پاکستان کے چار روزہ دورے پر ہیں۔مارگلہ ہلز اور پاکستان مانومنٹ کی سیرکے بعدشاہی جوڑا  چترال کی حسین وادیوں کی سیر کرنے  پہنچ گیا۔

شاہی جوڑے کو چترال پہنچنے پر وہاں کے مقامی لوگوں نے انہیں چترالی ٹوپی سمیت رواتی تحائف کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر برطانوی شہزادی کیٹ نے ساس شہزادی ڈیانا  کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چترال کی روایتی مور کے پروں سے سجی خوبصورت چترالی ٹوپی پہن رکھی ہے۔

 شاہی جوڑے نے  چترال میں خصوصی ثقافتی شو میں شرکت کی۔

یا د رہے کہ 1991 میں برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا نے بھی چترال کا دورہ کیا تھااور انہوں نے بھی پرندے کے پر سے سجی روایتی چترالی ٹوپی پہنی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 10 سال میں کسی برطانوی شاہی جوڑے کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، شاہی جوڑاچترال کی سیر کے بعد لاہور کا دورہ بھی کرےگا۔