کے پی کے ،جماعت اسلامی خواتین کا جائزہ اجلاس

59

پشاور(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ خواتین خیبر پختونخوا کے صوبائی شعبہ جات کا رپورٹ اجلاس ناظمہ صوبہ عنایت امین نے 19 اکتوبر کو صبح 10 بجے اسلامک سینٹر واقع رنگ روڈ پشاور میں طلب کر لیا ہے۔ تمام نگران شعبہ جات کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے ساتھ جولائی تا ستمبر 2019ء کی سہ ماہی رپورٹ اور آئندہ سہ ماہی کیلئے تحریری منصوبہ بندی بھی ہمراہ لائیں۔ اجلاس میں نائب ناظمات صوبہ بھی تشریف لائیں گی۔ ناظمہ صوبہ رپورٹس کی روشنی میں کارکردگی کا جائزہ لیں گی اور آئندہ کیلئے بہتری کی تجاویز دیں گی۔ تمام نگران شعبہ جات کو بروقت شرکت کی ہدایات کی گئی ہیں۔