ایک کروڑنوکریاںدینے والے حکمران اپنے وعدے سے مکرگئے ،عبدالغفور

80

فصل آباد (وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی117کے امیر چودھری عبدالغفور نے کہا ہے کہ ایک کروڑنوکریاںدینے اور50لاکھ گھرکے وعدے پر اقتدارحاصل کرنے والے حکمران اپنے ہروعدے سے مکرگئے ہیں،ملک میں معاشی بحران کے باعث غریب افرادروٹی کے نوالے کوترس رہے ہیں جبکہ وزیراعظم کے سیر سپاٹے ختم ہونے میں نہیں آ رہے۔ انہوں نے کہاکہ کروڑوں نوکریاں دینے کے دعویدار لوگوں سے روز گار چھین رہے ہیں،صنعتی سیکٹر کی بندش سے لاکھوں مزدوروں کے بے روزگار ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایک کروڑ لوگوں کو نئی نوکریاں دیں گے ان لوگوں کی وجہ سے آج لوگوں کے لگے لگائے روز گار ختم ہو رہے ہیں حکومت کی طرف سے نئے ٹیکسز کے نفاذ سے ملک بھر کا کارباری طبقہ سرپا احتجاج ہے سیمنٹ، ٹینریز، ایمبرائیڈری اور دیگر صنعتی یونٹس بند ہو چکے ہیں صنعتی سیکٹرز کی ہڑتال کے باعث لاکھوں مزدور بے روگار ہو چکے ہیں اورصرف فیصل آباد شہر میں 6لاکھ مزدور بیروزگار ہو چکے ہیں۔ایک ہفتے میں 45سو ایمبرائیڈری یونٹس بند ہو چکے ہیں 17فیصد سیل ٹیکس کی وجہ سے کپڑا مارکیٹ میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ صنعتی سیکٹرز پر نئے ٹیکسز کو فی الفور واپس لیا جائے اورلاکھوں مزدوروں کو بے روزگار ہونے سے بچایا جائے۔