ذوالفقار مرزا ?? گ?ر پر چ?اپا،2محافظ گرفتار

190

کراچی میں پولیس نے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے گھر پر چھاپا مار کر ان کے2گارڈز کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا۔

نمائندہ جسارت کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے شہر کے پوش علاقے ڈیفنس میں ذوالفقار مرزا کے گھر پر چھاپا مارا۔پولیس کمانڈوز اور 100 کے قریب اہلکاروں نے گھر کو گھیرے میں لیے رکھا اور گھر میں داخل ہوکر ذوالفقار مرزا کے 2ذاتی گارڈز کو گرفتار کرلیااور ان کا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا۔

پولیس نے قریباًایک گھنٹے تک گھیراؤ کے بعد گھر کا محاصرہ ختم کردیا اور پولیس پارٹی گارڈز کو لے کرروانہ ہوگئی۔