کنٹرول لائن پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ جاری، کئی مکانات تباہ

50

ناری (آن لائن) بھارتی فوج کی وادی لیپہ کی سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری، 2 افراد زخمی، 7 مکانات تباہ، تعلیمی ادارے اور بازار بند، پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنوں کو سانپ سونگھ گیا، ڈائریکٹر جنرل(جنوبی ایشیا و سارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بدھ کو دفتر خارجہ طلب کرلیا، بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح تقریباً 6 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی، ہٹیاں بالا کے سرحدی دیہات لبگراں، سد پورہ اور انٹلیاں پر بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں انور ولد محمد یعقوب، محمد عمر ولد عبدالجلیل زخمی ہوگئیجبکہ سد پورہ میں 7 مکانات تباہ ہوگئے۔ بھارتی گولہ باری کے باعث بدھ کے روز وادی لیپا کے تمام چھوٹے بڑے بازار اور تعلیمی ادارے بند رہے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں جس کے بعد مقامی آبادی نے سکھ کا سانس لیا۔