وز?راعظم ?? تاح?ات ناا?ل? ?? 24سال پران? خواست?? خارج

344

لاہور ہائی کورٹ نےوزیراعظم میاں نوازشریف کو تاحیات نااہل قرار دینے کی 24سال پرانی درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردیا۔

وزیراعظم نوازشریف کے خلاف مقامی شہری نے 1991 میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے غیر قانونی اثاثے قائم کیے ہیں اس لئے وہ آئین کے تحت وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے اہل نہیں ہیں۔

جمعہ کے روز جسٹس فرخ عرفان کی سربراہی میں فل بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ آج تک کسی جج نے وزیراعظم کے خلاف فیصلہ دینے کی جرات نہیں کی۔

بنچ کے سربراہ نے غیر متعلقہ جواب دینے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ریمارکس دیے کہ جو جج انصاف نہیں کرے گا وہ جہنم میں سب سے نچلے درجے میں ہوگا۔عدالت نے درخواستوں کا ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔