و?? پ???ا پا?ستان م?? تصو?ر? مقابل? ?رائ? گا

2050

لندن: وکی پیڈیا نے پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے لئے تصویری مقابلے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصددنیا بھر میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات کےقدرتی حسن کی ترویج کرنا ہے، مقابلے میں حصہ لینے کی آخری تاریخ 31 مئی 2015 ہے

یہ مقابلہ ہر سال ستمبر میں منعقدکیا جاتا ہے جس میں دنیا بھرکے پندرہ ممالک حصہ لیتے ہیں۔ پاکستان کو پہلی بار اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اس مقابلے کے لئے پاکستان کا عنوان” وکی پیڈیا نادرن لوورز” رکھا گیا ہے جس کے لئے پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے قدرتی مقامات کی تصاویر بھجوائی جاسکتی ہیں مقابلے میں کوئی بھی شرکت کرسکتا ہے ۔

وکی پیڈیا کے مطابق تصویری مقابلے کا مقصد تصاویر بنانے والوں کو کری ایٹو کامنز لائنسس مہیا کرنا ہے جس کے تحت کوئی بھی دنیا میں تصاویر بنانے والے کا نام دیکر استعمال کرسکتاہے جس سے تصاویر دنیا بھر میں پھیل سکتی ہے۔

جیوری کے مطابق عالمی سطح پر دس تصاویر منتخب کی جائے گی اور بہترین تصاویر کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔ جو خوش نصیب فوٹو گرافر کامیاب ہونگے ان کو سال 2016 میں ہونے والی عالمی وکی مینیا کانفرنس میں وظیفہ دیا جائےگا ۔