دکی میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن زخمی

45

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع دکی میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن زخمی ہوگیا۔ لیویز کے مطابق واقعہ لیز ایریا میں پیش آیا جہاں ایک کان میں کام کے دوران مٹی کا تودہ گرگیا، جس کے نتیجے میں ایک کان کن اللہ نور ولد سلطان خان زخمی ہوگیا۔اللہ نور کا تعلق دکی کے علاقے کلی حاجی دین محمد سے ہے۔