کوئٹہ، ایرانی پیٹرول اور ڈیزل سے لدی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

42

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) چیف سیکرٹری بلوچستان نے ایرانی پیٹرول اور ڈیزل سے لدی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔ چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر نے کہا ہے کہ کسٹم ، ایف اور دیگر ادارے پٹرول و ڈیزل سے لدی گاڑیوں پر نظر رکھیں ، ساتھ ہی شاہراہوں پر بھی چیکنگ کے انتظامات سخت کیے جائیں۔ اس حوالے سے تمام متعلقہ افسران اور اداروں کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز قلات کے علاقہ بنیچہ کے مقام پر پیٹرول سے لدی گاڑی کے ساتھ کمشنر مکران کیپٹن (ر) طارق زہری کی گاڑی کا تصادم ہوا تھا، جس میں کمشنر مکران، ان کے ڈرائیور اور گن مین سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا تھا۔