ملک کو صرف آئین کی حکمرانی کے ذریعے بچایا جاسکتا ہے ،محمود خان چکزائی

45

کوئٹہ (آن لائن) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں غیر جمہوری راستے روکنے کیلیے اپوزیشن جماعتیں اپنا کردارادا کریں ملک بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا ملک کو صرف آئین کی حکمرانی ہی بچاسکتا ہے اگر ملک کو نہیں بچا یا گیا تو بڑے مسائل پیدا ہونگے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ملک میں آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں جب تک ملک میں آئین کی حکمرانی نہیں ہوگی اس وقت تک نہ ملک چلے گا اور نہ ہی جمہوریت مضبوط ہوگی
ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما احسن اقبال سے ملاقات میں کیا اس موقع پر سابق صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال بھی موجود تھے محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کسی بھی سیاسی جماعت سے ذاتی دشمنی نہیں ہے البتہ جو لوگ آئین پر چلنے کیلیے تیار نہیں ہیں ان کیساتھ ہمارا اختلاف ہوسکتا ہے کیونکہ ملک کو چلانے کا واحد راستہ آئین کی حکمرانی ہے 70سال میں جو کچھ ہوا ہے وہ سب کے سامنے ہے اب مزید ملک بحرانوں کا متحمل نہیںہوسکتا پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ملک میں آئین کی حکمرانی چاہتی ہے۔ جمعیت علماء اسلام اگر ملک میں آئین کی بالادستی کیلیے آزادی مارچ کررہی ہے تو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں ان کے ساتھ ہیں کیونکہ صرف اور صرف جمہوریت اور آئین کی بالادستی بچا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمران ہٹ دھرمی کامظاہرہ نہ کریں بلکہ جمہوری احتجاج ہرکسی کا حق ہے اگرکوئی جمہوری احتجاج میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرینگے تو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ان کا راستہ روک دیں گے آج بھی وقت ہے کہ وہ لوگ جو غیرآئینی طریقے سے لوگوں کو حکمرانی کیلیے منتخب کرتے ہیں وہ اب مزید حالات سے دور رہیں ہم ملک چلانے کو صرف اس شرط پر تیار ہیں کہ ملک میں حقیقی حکمرانی ہو اور پارلیمنٹ کی بالادستی ہو تو یہ ملک چل سکتا ہے بغیر آئین کے یہ ملک نہیں چلے گا کیونکہ دنیا نے ترقی اس لیے کی کہ وہ ملک کو آئینی طریقے سے چلانے کی کوشش کی موجودہ حکمران پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کریں اور جمہوری احتجاج کو غیر جمہوری طریقے سے روکنے کی کوشش نہ کریں ورنہ اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے ۔