وکلا کی ہڑتال کے باعث شیخ رشیدکیخلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ملتوی

42

راولپنڈی(آن لائن)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سردار حامد حسین نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کیخلاف دائر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی، (ن)لیگ کے سابق ایم این اے حنیف عباسی نے10ارب ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شیخ رشید احمد نے درخواست گزار کو ایفی ڈرین اور منشیات اسمگلر کہتے ہوئے طرح طرح کے الزامات عاید کیے اور سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔عدالت نے وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت ملتوی کر دی۔